کامونکے :ڈکیتی کی وار داتیں ، متعدد افراد لٹ گئے

 کامونکے :ڈکیتی کی وار داتیں ، متعدد افراد لٹ گئے

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات نواحی گاؤں ٹھٹھہ گلاب سنگھ کا محمد شریف اہلیہ شگفتہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور واپس آرہا تھا کہ ۔۔۔

موضع مچھرالہ کے نزدیک ناکہ لگائے دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر میاں بیوی سے 2لاکھ روپے ،طلائی زیورات چھین لئے ،اس دوران وہاں سے گزرنے والے کیری ڈبہ سوار قلعہ دیدار سنگھ کے عبدالرحمن کو بھی فیملی سمیت روک لیا اور اسلحہ کے زورپر ایک لاکھ 25 ہزارروپے ،تین تولے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔مصطفی آباد کا محمد عتیق موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موڑ ایمن آباد کے نزدیک تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔کسوکی روڈ کا حسنین سیف اپنی موبائل شاپ پر بیٹھا کہ تین ڈاکوؤں نے گاہک کے روپ میں گھس کر 7ہزارروپے ،6 نئے موبائل فون اور گاہک محسن سے 1500روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔رسولنگر کے محمدنبیل کا بھائی ہڑڑ روڈ پر خریداری کرکے آرہا تھا کہ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ غلہ منڈی کے محمد عرفان کے سیلز مین ڈیرہ امیر افضل کا احمد اور رسولنگرکا محمدعزیز رکشہ پر بسکٹ سپلائی کرنے جارہے تھے کہ حبیب پورہ کے نزدیک دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر اُن سے 93ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں