دھاندلی زدہ حکومت جلد ختم ہوجائیگی :حامد ناصر چٹھہ

دھاندلی زدہ حکومت جلد ختم ہوجائیگی :حامد ناصر چٹھہ

وزیر آباد (نامہ نگار)سابق سپیکر قومی اسمبلی حامدناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، افراتفری عروج پر پہنچ گئی ، غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی۔۔۔

 آئے روز پٹرولیم گیس بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے سبب لوگ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ئوں محسن اعجاز بریار اور احسن اعجاز بریار ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ دھونس دھاندلی سے بننے والی پنجاب کی مخلوط حکومت جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ ضلع وزیرآباد کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے چودھری محمد احمد چٹھہ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرایا ہمارے خاندان کا مشن عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہے جہاں تک ممکن ہو سکا عوامی خدمت کا کام جاری رکھیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں