ون ویلنگ، غفلت سے گاڑیاں چلانے پر 18افراد کیخلاف مقدمات

ون ویلنگ، غفلت سے گاڑیاں چلانے پر 18افراد کیخلاف مقدمات

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ون ویلنگ اور غفلت سے گاڑیاں چلانے والے 18افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 تھانہ سول کے علاقوں سے پولیس نے شاہراہ عام پر ون ویلنگ کرنے والے فاروق، حسنین اور کمیل ، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے ون ویلنگ کرنے والے زین جبکہ تھانہ سٹی پسرور کے علاقوں سے تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے سمیع اﷲ، بلال، ارشد،ماجد، ارسلان، وقاص، ارشد، نفیس اﷲ، رشد، عرفان، فیضان ، عابد اور عمر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں