نوشہرہ ورکاں:ڈیرے پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،بھا ئی زخمی

نوشہرہ ورکاں:ڈیرے پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،بھا ئی زخمی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈیرے پر بیٹھا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ،بھائی زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ موضع کڑیال کلاں کے بشمولہ ڈیرہ جٹو والا پر اشتیاق احمد اپنے بھائی ارشد کے ساتھ موجود تھاکہ دو موٹر سائیکل سوارنا معلوم افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،اشتیاق احمد چہرے پرگولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ارشد زخمی ہوگیا ،موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہو گئے ،مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں