گوجرانوالہ کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق:ماریہ ایگنس

گوجرانوالہ کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق:ماریہ ایگنس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرپرسن آسیان کمیٹی ان اسلام آباد اور فلپائن کی سفیر ماریہ ایگنس نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے زیراہتمام دو روزہ آسیان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیان ریجن ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا۔۔

 ایک اہم ٹریڈ بلاک ہے اور اس فورم کا مقصد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو آسیان ممالک کے قریب لانا ہے اس موقع پر ویتنام،تھائی لینڈ،بر ونائی ،میا نمار، انڈونیشیا،ملائشیا کے سفیروں اور ٹریڈ قونصلروں نے شرکت کی جبکہ اعزازی کونسل جنرل فلپائن عمران یوسف اور فاحدل شیخ،اعزازی کونسل جنرل سری لنکا یسین جوئیہ،اعزازی کونسل جنرل ساوتھ سوڈان شاہد سجاد،صدر پاکستان فلپائن بزنس فورم حسیب خان،ڈائریکٹر بزنس سینٹر عثمان نواز باجوہ،سینئر نائب صدر چیمبر حمیس گلزار،جنرل مینیجر آوٹ ریچ سمیڈا حسنین جاوید،سابق صدور چیمبر خواجہ ضرار کلیم،اخلاق احمد بٹ،سابق نائب صدور عرفان یعقوب بٹ،اظہر اسلم،اجمل اعوان،ملک امین ناز کے علاوہ صنعتکاروں تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ماریہ ایگنس نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس فورم کے ذریعے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو آسیان ریجن میں بزنس بڑھانے کا موقع ملے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں