تمام ٹینریوں کو منتقل کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

 تمام ٹینریوں کو منتقل کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں تمام ٹینریوں کو ٹینری زون میں منتقل کیا جائے گا، سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینریوں کی تعمیر شروع نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔۔۔

 مقررہ ٹائم لائن کے اندر ٹینریوں کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے سختی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ ٹینری زون میں ترقیاتی کام اور ٹینریوں کی تعمیر کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایسی ٹینریوں کے خلاف ایکشن لیں گے جو ٹائم لائن فالو نہیں کررہے اور جو ٹینری زون میں تعمیر شروع نہیں کرے گا اس کے پلاٹس کینسل کر د ئیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹینری زون میں کیمیکل ویسٹ واٹر پلانٹس کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے یوم علی ؓکی شہادت کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سے نکالے گئے جلوس کے حفاظتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ جناح ایفیشینسی ہائی سکول کے دورہ کے دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عمل کے انتظامی امور کی انسپکشن کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں