عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے :سلمان اعظم

عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد  کی فراہمی کو یقینی بنائے :سلمان اعظم

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمدسلمان اعظم نے فلسفہ عید بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے عیدالفطر ایک تحفہ خداوندی ہے جو رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں گزارنے کے بعد مسلمانوں کو عطا کیا گیا۔۔۔

صاحب ثروت افراد ضرورتمندوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔انہوں نے مدینہ ٹاؤن ڈسکہ کے مین پارک میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہئے ،فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے موجودہ وقت میں مسلمانوں کو قرآن وسنت کا دامن تھامنا چاہئے اور توبہ استغفار کر کے اپنے رب کو منانا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں