پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں ڈالنا ممکن نہیں :ریحانہ ڈار

پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں ڈالنا ممکن نہیں :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ انتخابات میں مشکل حالات کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔۔۔

 عمران خان ہی قوم کی آخری امید ہیں اور وہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،پاکستان تحریک انصاف کے بانیان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے لازوال تاریخ ساز قربانیاں پیش کرنیوالے کارکن ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑیں ڈالنا ممکن نہیں رہا۔ جناح ہاؤس میں عید ملن پارٹی کے موقع پر حاجی غلام مجتبیٰ مہر ،سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار، عمر ڈار، عامر ڈار ، میاں اعجاز جاوید، میاں شان علی، طاہر سلطان، چودھری الطاف، میاں شمس پرویز کے علاوہ کارکنا ن اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میاں اعجاز جاوید، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر ویگر کارکنان نے سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی عید اس دن ہوگی جس دن بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل سے رہا ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں