ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کی اپر چناب نہر پر مشقیں

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  اہلکاروں کی اپر چناب نہر پر مشقیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مطاہر امین حیات وٹو اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفعت ضیا کی زیر نگرانی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپر چناب نہر پر مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپر چناب کنال پر ماسٹر سٹی کے مقام پر مشق کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسر بھی موجود تھے ۔ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ، ان کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں