کامونکے میں ڈمپر کی جیپ کو ٹکر ، نوجوان جاں بحق

کامونکے میں ڈمپر کی جیپ کو ٹکر ، نوجوان جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتارڈمپر سے تصادم کے نتیجہ میں جیپ سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 گزشتہ رات سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا 21 سالہ حمزہ خرم جیپ پر موڑ ایمن آباد جارہا تھا کہ لاہور سیالکوٹ موٹرویز سے ملحقہ ایکسپریس وے کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے تیز رفتار ی کے باعث جیپ سمیت کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں حمزہ خرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،حادثہ کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں