حافظ آباد:سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

حافظ آباد:سٹوڈنٹ کونسل کے  انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کی ہدایت پر سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سولنگیں کھرل کی پرنسپل عاصمہ ظفر نے بتایا کہ سٹوڈنٹ کونسل کی4نشستوں کے لئے 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ،پو لنگ 16مئی کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی، سٹوڈنٹ کونسل کے انتخاب کیلئے 400ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، تمام امیدوار انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں