حکمرانوں کا رول ایٹمی ملک کے شایان شان نہیں :دائود رضوی

حکمرانوں کا رول ایٹمی ملک کے  شایان شان نہیں :دائود رضوی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں تقریب منعقد ہوئی جس میں استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ پاکستان اولیا کرام کے فیضان اور بزرگان دین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اسے کوئی آنچ نہیں آ سکتی،ملک پاکستان کے خلاف سازش اور بری سوچ رکھنے والے اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی طاقت بن چکا ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کا بین الاقوامی سطح پر رول ایٹمی ملک کے شایان شان نہیں اور ہمارے حکمران یہود و ہنود کے سامنے بھیگی بلی بنے نظر آتے ہیں،سابق حکمرانوں کا بھی یہی حال رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں