ایٹمی دھماکوں سے دفاعی صلا حیت میں اضافہ ہوا :ن لیگ

ایٹمی دھماکوں سے دفاعی صلا حیت میں اضافہ ہوا :ن لیگ

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں رکن قو می اسمبلی نوشین افتخار ،توحید اقبال بٹ و ظہیر نذیر چودھری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔۔۔

جس روز پاکستان نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے اور بھارت کا غرور ہمیشہ کیلئے خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ہمارے قابل قدر ایٹمی سائنسدانوں، بہادر مسلح افواج،نڈر اور محب وطن سیاستدان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تعریفی کردار کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہمارے سائنسدانوں نے 28 مئی کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کوئی بیرونی دباؤ قبول نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیت پہلے سے کہیں بہتر ہے اگر بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے نشان عبرت بنادیں گے ملکی دفاع اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاک فوج اور موجودہ حکومت کی شبانہ روز کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں