اسسٹنٹ کمشنر دفتر ڈسکہ میں تعینات سٹاف کی رپورٹ طلب

 اسسٹنٹ کمشنر دفتر ڈسکہ میں تعینات سٹاف کی رپورٹ طلب

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیڈ کلرک ’سینئر کلرک ’جونیئر کلرک اور نائب قاصدوں بارے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

چند روز قبل مختلف اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں عرصہ دراز سے تعینات ہیڈ کلرک ’سینئر کلرک ’جونیئر کلرک اور نائب قاصد ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں اور ان کا کبھی تبادلہ نہیں ہوا ،عرصہ دراز سے تعینات ان ہیڈ کلرک ’سینئر کلرک ’جونیئر کلرک اور نائب قاصدوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں اپنی فریاد لیکر آنیوالے سائلین کو خوار کرناشروع کردیا، عرصہ درا زسے اپنی سیٹوں پر تعینات ان ہیڈ کلرک ’سینئر کلرک ’جونیئر کلرک اور نائب قاصدوں نے سائلین کاجینا محال کردیاہے جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں