حافظ آباد:ایم پی اے ضمیر بھٹی کی 22جون تک ضمانت

حافظ آباد:ایم پی اے ضمیر بھٹی کی 22جون تک ضمانت

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضمیرالحسن بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ سے 3روز کی پروٹیکٹو ضمانت کروانے کے بعد گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد شوکت جاوید کی عدالت سے 22جون تک عبوری ضمانت کر الی۔

 ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر سمیت45سے زائد افراد کے خلاف برج دارا میں کسان کنونشن کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے 5رہنماؤں نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے تین روز کیلئے حفاظتی ضمانت کروالی تھی۔اس حفاظتی ضمانت کے بعد اب ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی نے ایڈیشن سیشن جج کی عدالت سے 22جون تک عبوری ضمانت کرالی ہے ۔ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی کا کہنا تھا کہ ظلم وستم کی تاریک رات ایک نہ ایک دن ختم ہوکر رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں