نوشہرہ ورکاں :معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

نوشہرہ ورکاں :معمولی  تلخ کلامی پر نوجوان قتل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، تفصیلات کے مطابق تھانہ تتلے عالی کے گاؤں طور کے۔

 زمیندار محمد مالک جوئیہ کے مویشی شہباز ورک اور گلفام کے کھیتوں میں چلے گئے جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہو گئی اور ملزم شہباز وغیرہ نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی فائر لگنے سے محمد مالک شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ،تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، مقتول تین بیٹیوں کا باپ تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں