راہوالی :علیمہ خان کی عید پر 9مئی کے اسیران کے اہلخانہ سے ملاقات

راہوالی :علیمہ خان کی عید پر 9مئی  کے اسیران کے اہلخانہ سے ملاقات

راہوالی (نامہ نگار)تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عید الاضحی کے موقع پر راہوالی کے ۔

رہائشی 9مئی کے اسیران کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ پی پی 59کے ایم پی اے محمد ناصر چیمہ کے ڈیرہ پر 9مئی کے قیدیوں کے اہلخانہ تنویر بٹ و دیگر سے ملاقات کے موقع پر ان کو عیدی بیگ دئیے اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جانثاروں کی سختی کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ انشا اﷲ بہت جلد بانی پی ٹی آئی اپنے خلاف درج ہونے والے تمام جھوٹے مقدمات سے بری ہوکر ان کے درمیان ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں