ٹیوٹا میں جدید سلیبس متعارف کرائیں گے :شافع حسین

ٹیوٹا میں جدید سلیبس متعارف کرائیں گے :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ۔

پنجاب حکومت کے کارکردگی بہترین جا رہی ہے ،ہمیں چار سال کام کرنے کا موقع مل گیا تو حالات بہت بہتر ہو جائیں گے ،حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملک کے مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کرنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف میں دو گروپ ہیں ایک گروپ مذاکرات کا حامی اور دوسرا گروپ مذاکرات کا مخالف ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شافع حسین نے کہا کہ پنجاب کے 18محکموں کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں،ٹیوٹا کے کالجز میں 6سال سے آڈٹ ہی نہیں ہوا،ٹیوٹا کا سلیبس بھی 20سال پرانا ہے ،ٹیوٹا میں جدید سلیبس متعارف کرائیں گے اور اس محکمے کا آڈٹ بھی کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا سے کرپٹ عناصر کو جلد نکال دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں لوگوں نے کاروبار کرنے کی غرض سے قیمتی پلاٹس خرید رکھے ہیں،انڈسٹریل اسٹیٹ میں دوسال کے اندر پلاٹ پر فیکٹری لگانا ضروری ہوتا ہے ،مگر بعض افراد پلاٹوں کی خریدوٖروخت کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹ خریدتے ہیں ایسے 50پلاٹس کیسنل کر دئیے ہیں۔شافع حسین نے کہا کہ بجلی کے ریٹس جس طرح بڑھ رہے ہیں لوگوں کے لئے کاروبار چلانا مشکل ہو تا جا رہا ہے ،اس لئے چین کی ض20کمپنیوں سے ملک میں سولر پینل لگانے کے لئے بات ہو چکی ہے ،گجرات سمیت پنجاب کے 16اضلاع میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ایک ماہ بعد سروے ٹیم آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں