پولیس ملازمین کے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے تعریفی اسناد،کیش ایوارڈ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس افسر اور ملازمین کے بچوں کو میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد۔
، تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ دئیے گئے ، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے پوزیشن ہولڈر بچوں اور انکے والدین کو اپنے دفتر مدعو کیا، ڈی پی او نے میٹرک کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں 1100 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو کیش ریوارڈ، تعریفی اسناد دیں بچوں اور انکے والدین کو دلی مبارکباد دی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔