تتلے عالی:بکرے چوری کے الزام میں 3 افراد پر تشدد

تتلے عالی:بکرے چوری کے الزام میں 3 افراد پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار)بکرے چوری کے الزام میں حویلی بلا کرتین محنت کشوں پر تشدد،دوبھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 نواحی گاؤں گھمن والا کا سلطا ن نوید اور کالی سبزی منڈی گوجرانوالہ جانے کیلئے گلی میں موجود تھے افتخار آگیا اور کہا کہ حویلی میں آؤ میں نے ضروری بات کرنی ہے ، تینوں افتخار کے ساتھ حویلی میں چلے گئے ،افتخار نے بھائی علی رضا کو بذریعہ فون کہا کہ حولی میں جلد پسٹل لے کر آجاؤ وہ بھی آگیا۔ملزموں نے کہا کہ تم نے ہمارے بکرے چوری کئے ہیں،تینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اسلحہ کے زور پر تلاشی لی اور سلطان کی جیب سے 12ہزار روپے بھی نکال لئے ،پولیس نے مقدمہ د رج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں