سیالکوٹ:پہلے حجامت کرانے کا تنازع،ایک شخص پر تشدد

سیالکوٹ:پہلے حجامت کرانے  کا تنازع،ایک شخص پر تشدد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) پہلے حجامت کرانے کا تنازع، 7 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔

تھانہ بڈیانہ کے علاقہ کوٹھے منہاساں میں امیر خان کے حمام پر دائود سمیت سات افراد آئے تو سہیل بال کٹوانے کیلئے پہلے سے موجود تھا جسے ملزموں نے کرسی سے اٹھا یا کہ پہلے میں حجامت کرائونگا جس پر سہیل نے تکرار کی تو ملزموں نے ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں