ٹیکسز بڑھتے ہی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور ملاوٹ شدہ اشیاء پر کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی۔۔۔
بجٹ میں ٹیکسزبڑھنے سے اشیاء کے ریٹس بھی بڑھادئیے گئے ، دکاندار نہ صرف من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں بلکہ کیمیکل زدہ دودھ سمیت دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء سرعام فروخت کر رہے ہیں ۔ حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافہ کی وجہ سے چینی ،گھی وغیرہ کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافہ کے باعث د کانداروں نے ان کی فروخت صرف اس لئے بند کر دی کہ مزید ریٹ بڑھائینگے چند دکانوں کے علاوہ چینی و دیگر اشیاء نایاب ہو چکی ہیں جبکہ کیمیکل زدہ دودھ سرعام فروخت ہو رہا ہے جس سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں فروخت ہونیوالا دودھ روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے فروخت کیا جائے ۔ گوجرانوالہ شہر میں نان اور روٹی کم وزن اور زائد نرخوں پر فروخت ہونا معمول بن چکا ہے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پابند کیا جائے کہ عوام کو جائز نرخوں پر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں ملنی چاہئیں، دکاندار لسٹیں غائب کر کے من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔