قلعہ دیدار سنگھ:چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر نقدی،ادویات لے گئے

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے نقدی اور قیمتی ادویات چرا کر لے گئے۔
، گزشتہ شب چور رورل ہیلتھ سنٹر سے ملحقہ وڑائچ میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر 35 ہزار روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیتی قیمتی ادویات اور چوہان میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر 5 ہزار روپے نقدی اور 30 ہزار روپے مالتی ادویات لے گئے ،تاحال پولیس نے مقدمات کا اندراج نہیں کیا۔