مسلمانوں کو کفر کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت:بیرسٹر سید وسیم

مسلمانوں کو کفر کیخلاف ایک  پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی  ضرورت:بیرسٹر سید وسیم

حافظ آباد(نامہ نگار )جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی مرکز اہلسنت دربا رخطیب الاسلام کے۔

 باہر سالانہ شہادت حضرت سیدناامام حسین ؓ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین ؓ اور آپکے جانثاران ؓ کی لازوال قربانی ہمیں اس بات کے درس دیتی ہے کہ ہم اسلام اوروطن پاکستان کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کا قلع قمع کرڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کفر اور طاغوتی طاقتیں اسلام کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ان حالات میں مسلمانان عالم کو کفرکی بڑھتی ہوئی یلغار کو ملیا میٹ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں