امام حسینؓ نے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی:پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی،آپ نے ظالم،فاسق و فاجر حاکم کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا حق ادا کردیا۔
آپ کے لازوال کردار اور بے مثال قربانی کے چرچے قیامت تک ہوتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں سالانہ محفل ذکر امام حسینؓ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اوران کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ انکے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنا ہے ۔