فارم 47کی جعلی حکومت چل نہیں سکتی:جماعت اسلامی

فارم 47کی جعلی حکومت چل نہیں سکتی:جماعت اسلامی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے 26جولائی کو اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے اسلامک سنٹر میں ذمہ داروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 کہاکہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف تاریخی دھرنا دیں گے اور بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا، اس دھرنے میں خواتین سمیت بچے ، بوڑھے ،نوجوان غرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہو نگے ، ہمارا دھرنا پر امن ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، لوگ ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے ، ہر چیز کی قیمت تین گنا تک بڑھ گئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت عوام پر قہر بن کر ٹوٹی ہے ،فارم 47کی جعلی حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ76برس سے مٹھی بھر اشرافیہ پاکستان کو لوٹ رہی ہے ،وقت کا تقاضا ہے کہ چوروں لیٹروں اور کرپٹ افراد سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں