تتلے عالی:نہری پانی چوری پر 13کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:نہری پانی چوری پر  13کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار)محکمہ انہار کی ٹیم نے تین مقامات پر نہری پانی چوری پکڑ لی۔ٹیم نے گزشتہ روز تتلے عالی کے علاقہ منگوکی مائنر،بوپڑا مائنر،گھمن والا راجباہ کو کٹ لگا کر۔۔۔

زیر زمین پائپ ڈال کر غیر قانونی آبپاشی رنگے ہاتھوں پکڑ لی،ٹیم کی جانب سے زیر زمین پائپ اکھاڑنے ،کٹ بند کرنے کے دوران غیر قانوی آبپاشی کے مرتکب افراد کی جانب سے مزاحمت کی گئی،پولیس نے ایس ڈی او کینال کی رپورٹ پر ملزمان ظفراقبال،زمان خان ،فیصل،افتخار،یعقوب، خالد، بابر، پرویز، شہباز وغیرہ13کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں