پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس ضلعی صدر کے حوالے سے مشاورت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ میاں و دود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ، ممبر پنجاب کونسل خالد اسلام ڈار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور خالد ڈار نے رہنما پیپلزپارٹی گوجرانوالہ خواجہ طارق نوید لون سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خواجہ طارق نوید لون سے صدر ڈسٹرکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے مشاورت کی گئی ،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی و بہتری اور اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی نعمان عزیز ایڈووکیٹ، رہنما پیپلز پارٹی محمد اشفاق خان، رہنما پی پی پی ایاز نوید لون، ابراہیم نوید لون اور آفس سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ جاوید مکھن گجر بھی موجود تھے ۔