پنجاب کالج میں فرسٹ ائیر داخلہ کی میرٹ لسٹیں آویزاں

پنجاب کالج میں فرسٹ ائیر داخلہ کی میرٹ لسٹیں آویزاں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)میٹرک میں کامیاب ہونے والے طالبعلموں کی گوجرانوالہ پنجاب گروپ آف کالجز میں داخلہ کی خواہش پوری ہو گئی ۔

پنجاب کالج میں میرٹ لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کالج میں خاصی گہما گہمی ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹرک سے فارغ ہونے والے ہزاروں طلبہ نے پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ میں داخلے کے لیے اپلائی کیا تھا۔ پنجاب کالج میں فرسٹ ائیر کی میرٹ لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ پنجاب کالج میں داخلے کے اہل ٹھہرے ہیں۔طلبا و طالبات پنجاب کالج میں داخلے کا خواب آنکھوں میں سجائے میرٹ لسٹیں دیکھنے آئے ۔ پنجاب کالج میں داخلہ ملنے پر طلبہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ سے میٹرک سالانہ امتحانات 2024کے بورڈ ٹاپر محمد شجاع امیر نے کہا کہ پنجاب کالج میں داخلہ لینا اس کی خواہش تھی میٹرک میں بھرپور محنت کی اور اب سکالر شپ پر پنجاب کالج میں داخلہ مل گیا ،یہاں تعلیمی معیار بہت زبردست ہے ۔ڈائر یکٹر ایدمنسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجزمحمد شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز کی بہترین تعلیمی پالیسی کی بنیاد پر ہر کوئی پنجاب کالج میں داخلہ کا خواہش مند ہے جو کہ اس درسگاہ کی بڑی کامیابی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں