امام زین العابدین کے یوم وصال کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب آج ہوگی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیراہتمام آج بعد نماز عشا آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں حضرت امام زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوگی۔
مولانا پیر محمد داؤد رضوی وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام بالخصوص فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کریں گے ۔