اسماعیل ہنیہ کی شہادت،اسرائیلی تباہی کا راستہ ہموار:جے یوآ ئی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،اسرائیلی تباہی کا راستہ ہموار:جے یوآ ئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسماعیل ہنیہ اور فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیل اور قادیانیوں کے متنازعہ فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔

 نماز عصر کے بعد شیرانوالہ باغ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جمعیت علما اسلام کے امیرنے کی۔ سیالکوٹی دروازے پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے امیر حاجی شاہ زمان ،جنرل سیکرٹری ضیا صفدر ، عالمی تحفظ ختم نبوت کے امیرہدایت اﷲ جالندھری،مولانا تنویر الحسن،مولانا عمر حیات،قاضی مراد اﷲ، مولانا عبدالرحیم،قاری محمد عثمان نے کہا کہ آئین پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ ملک میں انتشار پھیلے گاکیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اگر نبی آخرالزمان ؐکی حرمت کیلئے ہمیں تن من دھن کی قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے جب تک ہمار ایک بھی کارکن زندہ ہے ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ جہاد فلسطین کے روح رواں،عظیم مجاہد اور عالم اسلام کے ہیرو تھے ان پر حملہ بربریت اور جارحیت کی بدترین مثال ہے ،اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے اسرائیل کو تباہ کرنے کا راستہ ہموار کر گئی،انکی شہادت فلسطینی کاز کیلئے تقویت کا باعث بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں