گجرات شہر میں سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہوگا :شافع

گجرات شہر میں سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہوگا :شافع

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)سیوریج کی بات کرنیوالے ہمارے چار ماہ کو یاد رکھیں اور اپنے سالہا سال کے بے لگام اقتدار کو بھی یاد رکھیں جس میں اُن کے عروج کا کوئی عالم نہ تھا تو تب گجرات کے حالات کو بدل دینے کا نادر موقع تھا۔۔۔

 لیکن اُنہوں نے اپنی ذات کے سوا کچھ نہ کیا۔اِن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اِس موقع پر باوا سید مجاہد شاہ آف معین الدین پور سیداں بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدﷲ ہمارے چار ماہ میں گجرات کے عوام کیلئے ہر دَم کوشاں رہے اور مسائل کا مستقل حل نکال کر گجرات کو سیوریج جیسے گھمبیر مسئلہ سے نکال کر دکھائیں گے اور بتائیں گے کہ گجرات کی حقیقی قیادت اور عوامی اُمنگوں کے ترجمان کون لوگ ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کا پروگرام بہت جلد گجرات میں شروع ہو جائے گا جس سے نہ صرف سیوریج بلکہ سڑکوں کے روز روز کے اُکھاڑ بچھاڑ سے بھی چھٹکارا پا لیں گے اِس پروگرام کے بعد گجرات کا سیوریج سسٹم ورلڈ کلاس ہو گا اور کسی سڑک ’ کسی محلہ میں پانی کھڑا نہیں ہو گا بلکہ دوسرے اضلاع کیلئے بھی یہ ماڈل سسٹم ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں