سیالکوٹ:ہسپتال جاتے خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

سیالکوٹ:ہسپتال جاتے خاتون  نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہسپتال منتقل کرنے کے دوران خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔

پسرور کے علاقہ پنڈی بھاگو میں40سالہ آمنہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون نے راستے میں بچے کو جنم دے دیا ،ریسکیو کی ٹیم نے زچہ بچہ کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں