سیالکوٹ :درخت سے اتارنے پر 2 افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) درخت سے نیچے اتارنے پر 2 افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں طلحہ یاسین کے گھر کے پیچھے لگے درخت پر دانیال نامی نوجوان چڑھ رہا تھا جسے راحت نے منع کیا تو دانیال کے والد وحیدر عرف چاندی اور ندیم نے اس بات کا برا منایا،ڈنڈوں کے وار کرکے انہیں زخمی کرنے کے علاوہ فائرنگ کرکے خوف و ہراس پیدا کردیا اور فرار ہو گئے ۔