ٹرانسپورٹ کرائے کم کرکے ریلیف دینگے :صوبائی وزیر

ٹرانسپورٹ کرائے کم کرکے ریلیف دینگے :صوبائی وزیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بلال اکبر خان نے جنرل بس سٹینڈ گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔۔۔

انہوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔بس سٹینڈ میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات (پینے کا صاف پانی انتظار گاہ،صفائی ستھرائی اور سکیورٹی)انتظامات چیک کئے ۔ڈپٹی کمشنر طارق قریشی ،اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ،اے سی سٹی عبد الباسط ،سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری و دیگر متعلقہ افسر ہمراہ تھے ۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری کوہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور عملدرآمد کو یقینی بنائے ، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چائے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرائے کم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے ۔صوبائی وزیر نے تمام اضلاع کے سیکرٹری آر ٹی ایز کو اپنے اپنے اضلاع میں موجود بی، سی اور ڈی کلاس کے بس اڈوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی ۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے ،بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں