عدالتی فیصلے کیخلاف سنی تحریک کے کارکنوں کا احتجاج

عدالتی فیصلے کیخلاف سنی تحریک کے کارکنوں کا احتجاج

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری اورمرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ بلال سلیم قادری کی ہدایت پر مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف پریس کلب کے باہر صوبائی صدر وسطی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری۔۔۔

 ڈویژنل صدر قاری محمد بوٹا جٹ، ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن رضوی ،صدر علما بورڈ پیر سید عرفان شاہ مجددی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاج کا مقصد مبارک ثانی کیس کے متنازع فیصلہ پر اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نظر ثانی اور یاد دہانی کرانا ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متنازعہ فیصلے نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ،فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف ہے ، سنی تحریک اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے ،ملک کی عدالتیں بھی آئین پاکستان کی پابند ہیں۔علما کرام کو موجودہ حکمرانوں کے ساتھ بات چیت کر کے کوئی ایسا لائحہ عمل بنانا چاہیے کہ فتنہ قادیانیت جو ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے سر اٹھاتا رہتا ہے وہ ہمیشہ کیلئے چیپٹر ہی کلوز ہو جائے ۔علما و مشائخ اور اکابرین اہلسنت جو بھی لائحہ عمل بنائیں گے پاکستان سنی تحریک اس پر لبیک کہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں