لدھیوالہ وڑائچ:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی۔
5اگست 2019 کو بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان میں سرکاری طور پر یوم احتجاج منایا اس حوالے سے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین نے سی او سدرہ ڈار کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔