پنجاب چیریٹی کمیشن ضلعی کمیٹی کا اجلاس، 10 کیسز منظور
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطہر امین حیات وٹو کے زیرصدارت پنجاب چیریٹی کمیشن ضلعی مینجمنٹ اینڈ آپریشن کمیٹی کا اجلاس۔۔۔
اجلاس میں 10 کیسز جن میں 6 تجدید اور 4 نئے کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے ، تمام کیسز/ این جی اوز کو این او سی کی منظوری دے دی گئی اور تمام کیسز کی متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹیز اور ایل ای ایز کی جانب سے ویری فیکیشن مکمل تھی ۔ مطاہر امین وٹو نے کہا کہ فلاحی ادارے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن، ورکنگ کو پنجاب چیریٹی کمیشن کے مطابق کرنے کیلئے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور قانونی پیچیدگیاں متعلقہ این جی اوز دور کریں۔ جو این جی اوز پنجاب چیریٹی کمیشن کے پورٹل پراپنی رجسٹریشن نہیں کروا رہیں ان کو آپریشنل ورک کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اور رجسٹریشن بھی منسوخ کردی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے غیرسنجیدہ این جی اوزکو قانون کے تابع لائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اوررجسٹریشن کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی جاری ہدایات پرعملدرآمد کراتے ہوئے عدم پیروی کرنے والی این جی اوز، این پی اوز کی رجسٹریشن معطل کردیں اوران کے آپریشنزکو بھی بند کریں۔