یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی ریلی
گوجرانوالا(نیوز رپورٹر )یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ہدایت پر۔۔۔
گوجرانوالہ مکی روڑ پر یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی صدر وسطی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری،ڈویژنل صدر قاری محمد بوٹا جٹ،ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن رضوی نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررنین نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق کو غضب کیا،بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،آج کا دن پوری انسانیت کے لیے یوم سیاہ ہے ،آج دنیا کے تمام براعظموں میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے راشتریہ ہندوستان کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ،اس ہندوستان کے خلاف جہاں کوئی گوشت نہیں کھا سکتا،اس ہندوستان کے خلاف جہاں مسلمان اذان نہیں دے سکتا،اس ہندوستان کے خلاف جہاں عبادت کرنا بھی مشکل ہے اور مسلمان عید کی نماز بھی ادا نہیں کر سکتا،ہندوستان یو این کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،ہندوستان میں شملہ معاہدے کو رد کر دیا گیا ہے ۔