کشمیری عوام آ زادی کی تحریک میں تنہا نہیں :شاہد عمران

کشمیری عوام آ زادی کی تحریک میں تنہا نہیں :شاہد عمران

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے 5سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح منڈی بہائوالدین میں بھی مظلوم کشمیری عوام کیساتھ۔۔۔

 اظہار یکجہتی کیلئے \\\'یوم استحصال کشمیر، بھر پور طریقے سے منایا گیا،اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ جدوجہد آزادی کی طرف مبذول کرانا تھی۔کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی۔تقریب میں کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے جبکہ بچوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کیخلاف خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے ۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے بچوں اور سکاؤٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے آج کے دن5سال پہلے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کا استحصال کیا، کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں