حکومت کی جانب سے مشینری میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سپرد

حکومت کی جانب سے مشینری میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سپرد

ڈسکہ ،سیالکوٹ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے خدمات کا معیار بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہیوی مشینری میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سپرد کر دی۔۔۔

مشینری میں ایکسیویٹر اور ڈمپر شامل ہیں، بعد ازاں صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی اور میونسپل سٹیڈیم کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مون سون کی شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو اور سی او ایم سی ڈسکہ الفت شہزاد بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا جن کی تکمیل سے ڈسکہ سٹی کے درینہ مسائل کا ازالہ ہوگا اور میونسپل سروسز کے معیار میں بہتری سے شہریوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں سیوریج اور روڈز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارک، کھیل کے میدان، سالٹ ویسٹ مینجمنٹ اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبے پر بیک وقت کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مفاد عامہ میں ان منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں