سیالکوٹ:مستحق اوروسائل کی کمی کا شکار خاندانوں کی رجسٹریشن کا آغاز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مستحق اور وسائل کی کمی کا شکار خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل اکنامک رجسٹری کا آغاز کیا ہے۔
جس کا مقصد صوبہ میں بسنے والے محدود وسائل کے حامل فیملیز کو رجسٹرڈ کرنا ہے اور ان کی فلاح بہبود کیلئے پروگرام اور امدادی پیکجز تیار کرنا ہے ۔ ضلع سیالکوٹ کے 148 یونین کونسل میں رجسٹریشن سنٹرز قائم کر د ئیے ہیں ،شہری گھر بیٹھے اینڈرائڈ فون یا کمپیوٹر پر https://pser.punjab.gov.pk/پر خود کو یا غریب رشتہ دار یا محلے دار کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔