جامکے چٹھہ:گاڑی سوار 2 افراد سے اسلحہ برآمد
جامکے چٹھہ(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس نے 2 افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔
پٹرولنگ پولیس بچہ چٹھہ کے انچارج محمد ارشاد و ملازمین نے دوران گشت بوتالہ جھنڈا سنگھ کے قریب مشکوک کیری ڈبہ کو روکا تو سوار دو افراد نے گاڑی بھگا دی ، پولیس نے تعاقب کرکے ہنزلہ ساکن واں بچھراں ضلع میانوالی، فراست ساکن ٹھٹی راجو ضلع سرگودھا کے قبضہ سے کلاشنکوف اور پستول برآمد کرلیا ۔