شہر سے گوندلانوالہ تک سڑک کو فلفور تعمیر کیا جائے :پیر داؤد رضوی

شہر سے گوندلانوالہ تک سڑک کو  فلفور تعمیر کیا جائے :پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر سے گوندلانوالہ تک سڑک کو فلفور تعمیر کیا جائے۔

کیونکہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال جانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کئی مرتبہ گاڑیوں کے گڑھوں میں پھنس جانے کی وجہ سے کتنی کتنی دیر ٹریفک بلاک رہتی ہے اور گرمی کے باعث مسافروں کا حال برا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس سلسلہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کے لئے آسانی مہیا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں