گرجاکھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون زخمی

گرجاکھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون زخمی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ گرجاکھ کے علاقوں میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ گرجاکھ کے محلہ محمد آباد کے اویس کے گھر ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجود اہلخانہ کو آتشیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران ڈکیتی نصرت بی بی نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اورنقدی ، طلائی زیورات اوردیگر سامان لوٹ کر فرارہو گئے ، زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ اسی تھانے کے علاقہ رسولپورہ میں شہزاد کے گھر ڈاکو داخل ہوئے ،جوگن پوائنٹ پر اہلخانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے بعد وہاں سے 20لاکھ روپے نقدی ،بیس تولے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرارہو گئے ،ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں