جشن آزادی صدر پاکستان سائیکل ریلی کے شرکا کا گوجرانوالہ پہنچنے پر استقبال
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )قصور سے جنرل سیکرٹری سپورٹس ونگ سنٹرل پنجاب شبیر احمد قصوری کی زیر نگرانی۔
شروع ہونے والی 6 ویں جشن آزادی صدر پاکستان آصف علی زرداری سائیکل ریلی میں شریک شرکاء کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اؤر خالد حسین باجوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، کھیل کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ، پیپلز پارٹی نے کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔