حافظ آباد :ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول میں بنائے جانے والے پہلے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ ، پرنسپل محمد زمان چیمہ ،وائس پرنسپل میڈم گلناز اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈے کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وہاں اساتذہ اور دیگرسٹاف کے بچوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ڈے کیئر سنٹر کا قیام سکول میں کام کرنے والی اساتذہ کے لیے خوش آئند ہ اقدام ہے ۔انکاکہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بنائے جانے والے اس ڈے کیئر سنٹر میں ایسی اساتذہ جو اپنے کم عمر بچوں کو ساتھ لیکر آتی ہیں انکے لیے تمام تفریحی سہولیات میسر ہونگی ۔انکاکہنا تھا کہ اس منصوبے سے ایسی ٹیچر ز جو اپنے ساتھ کم عمر بچوں کو لیکر آتی ہیں وہ بہتر طریقے سے اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے سکیں گی ۔پرنسپل محمد زمان چیمہ کاکہنا تھا کہ خواتین اساتذہ کے لیے ڈے کیئر سنٹر وقت کی اہم ضرورت تھا جس کے قیام سے خواتین اساتذہ اور انکے کم عمر بچوں کے مسائل ختم ہونگے اور ایسی ٹیچرز مخصوص اوقات میں اپنے کم عمر بچوں کی نگہداشت کر سکیں گی اور انکے بچے سنٹر میں دستیاب تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ۔ٍ