سبزیاں ریکارڈ مہنگی،عام آدمی کیلئے خریدنا محال
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ،عام آدمی کے لیے سبزی خریدنا بھی محال ہو گیا۔
کدو 500روپے ،ٹینڈے 400روپے ،ادرک 800روپے ،لیموں 800روپے ،مٹر 600روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ نظر انداز۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سبزی فروشوں نے سبزی کی قیمتوں میں دس گنا اضافہ کر دیا ہے ۔کوئی بھی سبزی ایسی نہیں ہے جوتین سو روپے فی کلو گرام سے کم ہو۔ کدو 500روپے ، ٹینڈے 400روپے ،کریلے 250روپے ،بھنڈی 350روپے ،بینگن 300روپے ،گوبھی 300روپے ،شملہ مرچ 320روپے ،مٹر 600روپے ،ادرک آٹھ سو روپے ، لہسن 600روپے اور لیموں آٹھ سو روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ پریشانی کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ جن سبزیوں کی قیمت 120سے 150 روپے فی کلو تھیں ان کی قیمتوں میں چھ گناہ اچانک اضافہ ہو گیا ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔