مالیاتی بحران صنعت کیلئے اعصاب شکن:گوجرانوالہ چیمبر

مالیاتی بحران صنعت کیلئے اعصاب شکن:گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق نے حکومت وقت کی توجہ ملکی معاشی بحران کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالیاتی بحران تجارت اور صنعت کیلئے اعصاب شکن ہے۔۔۔

معیشت کی بحالی کیلئے معاشی ماہرین کے ذریعے واضح روڈ میپ بنانا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ی بات لمحہ فکریہ ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے معاشی محاذ آرائی پر معاملات آگے بڑھنے کی بجائے متزلزل کا شکار ہو رہے ہیں جو کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں ملک میں اس وقت معاشی مسائل کا واحد حل کاروباردوست ایسی اصلاحات کی جائیں جن کی کم وقت میں دورس نتائج برآمد ہوں، برآمدات بڑھانے اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کے ساتھ حکومت کو ہنگامی طور پر انتظامی اقدامات کرنا ہونگے علاوہ ازیں ٹیکس نیٹ میں موجود افراد پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس گزار تلاش کئے جائیں تاکہ ٹیکسوں کے اہداف پورے ہوں اور معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں