ڈسکہ :سبزی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،شہری پریشان
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں بارشوں کا بہانہ بناکر سبزی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، سبزی کی قیمت میں روز بروز اضافہ نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی۔۔۔
کوئی بھی سبزی فی کلو تین سو سے کم نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے سبزی فروشوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے برابرہے۔ علاقہ بھرمیں ٹینڈے 380روپے فی کلو مل رہے ہیں، کریلے 380روپے ’بھنڈی 420روپے کلواور گھیا کدو 350روپے فی کلو مل رہاہے اور اسی طرح دوکانداروں نے دوسری سبزیوں کے ریٹ بھی بڑھادئیے ہیں، سبزی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو چکرا کر دکھ دیا ،سبزی کی قیمتوں میں اضافہ سے شہریوں اور دکانداروں میں بحث و مباحثہ دیکھنے کو آرہا ہے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر سبزی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں ۔دکانداروں کاکہناہے کہ بارشوں کی وجہ سے مقامی فصل خراب ہوگئی اور سبزی دور دراز علاقوں سے آرہی ہے ،مہنگی خرید کر سستی کیسے فروخت کریں۔